17 ستمبر 2013 - 19:30
ایران نے فردو سائٹ بند کرنےسےمتعلق خبروں کو رد کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہرےادارےکےسربراہ نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایرانی مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردو سائٹ کے متوقف کرنے بارے میں مغربی ذرائع ابلاغ کی خبریں بےبنیاد اور غلط ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہرےادارےکےسربراہ علی اکبر صالحی نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایرانی مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردو سائٹ کے متوقف کرنے کےبارے میں مغربی ذرائع ابلاغ کی خبریں بےبنیاد اور غلط ہیں۔اخبار گارڈین نے لکھا ہے کہ ایرانی صدر دورہ نیویارک سے پہلے فردو سائٹ بند کرنا چاہتے ہیں ایران کے ایٹمی ادارےکے سربراہ نےکہاکہ فردو سائٹ بند کرنے کا کوئی سوال ہی پیدانہیں ہوتا اور نہ ہی اس قسم کی خبریں درست ہیں۔ صالحی نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کے سلسلے میں اس سال عوام کو اچھی خبریں سننے میں ملیں گي۔ صالحی نے کہا کہ ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو کے ساتھ ان کی ملاقات بہت ہی مثبـت اور مفید رہی ہے۔......./169